ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے گدگ جیل میں بائبل کے نسخے بانٹنے اورتبدیلی مذہب کی کوشش کا بجرنگ دل کارکنوں کا الزام

کرناٹک کے گدگ جیل میں بائبل کے نسخے بانٹنے اورتبدیلی مذہب کی کوشش کا بجرنگ دل کارکنوں کا الزام

Thu, 07 Apr 2022 12:32:26    S.O. News Service

گدگ، 7؍اپریل (ایس او نیوز )  وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کارکنوں نے  ریاست  کرناٹک کے ضلع گدگ کے سپرنٹنڈنٹ آف  پولیس سے شکایت کی ہے  کہ جیل میں قیدیوں کو بائبل کے نسخے بانٹ کر اُن کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شکایت میں  کارکنوں نے  معاملے کو لے کر فوری کارروائی کرنے اور جیل حکام کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں  نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عیسائی مشنریز کو ضلع گدگ کی جیل اور ریاست کی دیگر جیلوں کے اندر داخل ہونے نہ دیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ جب ایک ورکر کسی قیدی سے ملنے جیل  گیا تو اُس نے دیکھا کہ  جیل میں بائبل تقسیم کیا جارہا ہے، اس موقع پر  اُس  نے جیل کے اندر تقسیم کی گئی بائبل کی تصاویر لیں۔ شکایت کے بموجب عیسائی مبلغین کی 7 رکنی ٹیم 12 مارچ کو گدگ ڈسٹرکٹ جیل گئی تھی۔ وہ وہاں قیدیوں کی سوچ بدلنے گئی تھی۔ اس نے وہاں بائبل کی کاپیاں تقسیم کی تھیں۔

شدت پسند تنظیموں کے  کارکنوں کا الزام ہے کہ اس کا مقصد دھرم پریورتن (تبدیلی مذہب) ہے۔


Share: